celebrating-10years.jpg
ABOUT DD URDU

taleem-yaadien1.jpg

Celebrating Doordarshan's 57th Foundation Day

muzaffarali.jpg
M. C. Mishra Director (AIIMS)​
hqdefault.jpg
Subhash Ghai Film Director
anmol-virasat.jpg 
Sushil Kumar Wrestler

muzaffarali.jpg
Sushma Seth Film Actress
hqdefault.jpg
Zeeshan Ali Tennis Player
anmol-virasat.jpg
Shanno Khurana Music Artist

muzaffarali.jpg
Leander Paes Tennis Player
hqdefault.jpg
Chetan Sharma Cricketer 
anmol-virasat.jpg
Bharti Shivaji Classical Dancer 

 

muzaffarali.jpg
Aayein Karein Dil Ki Baat...
hqdefault.jpg
Dilli Ke Badaltey Rang
anmol-virasat.jpg 
Anmol Virasat​
 

 

 Rang Tarang

رنگ ترنگ 

Wednesday 18:30 Repea​t Thursday 10:30

ڈی ڈی اردو کا پروگرام ‘رنگ ترنگ’علمی ،ادبی،تہذیبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک حسین مرقع ہے۔اس کے تحت ملک کے اندر ہونے والے علمی ،ادبی اور ثقافتی پروگرام کی جھلکیاں ڈی ڈی اردو کے ناظرین کے س​امنے پیش کی جاتی ہیں۔اس کا مقصد عوام میں ہندوستان کی تہذیب وثقافت کے تئیں  دلچسپی پیداکرنے کے ساتھ ساتھ ان میں علمی و ادبی ​جذبے کو ابھارنا بھی ہے۔    

Rang tarang (3.png


CINEMA IS HAFTE​ 

سنیمااس ہفتے 

Every Tuesday  6:30 Repeat Wednesday 6:30 

’سنیمااس ہفتے‘میں بالی ووڈ،ہالی ووڈ،ٹالی ووڈ،تازہ ترین فلموں کیمعلومات فراہم کراتی ہیں،اس میں  پردہ سیمیں کی سرگرمیوں کا مکمل جائزہ لیا جاتا ہے،نئی فلموں کے اسٹار کاسٹ سے بھی ملاقات کرائی جاتی ہے،اس میں وہ سبھی چیزیں پیش کی جاتی ہیں جو پردہ سیمیں کی خصوصیات ہیں ،جیسے ایکشن،تھریلر،انیمیشن اور سسپنس -

Cinema (2).png
 

     YAADEIN

یادیں​​

 Saturday 20:30 Repeat Sunday 01:05

زندگی کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی عظیم علمی وادبی سیاسی وسماجی شخصیتوں کی ،یادوں پر مبنی ڈی ڈی اردو کی ایک فخریہ پیشکش ‘ یادیں’جن میں پروفیسر ملک زادہ ​منظوراحمد،پروفیسر وسیم بریلوی،پروفیسر شمیم حنفی،پروفیسر مظفرحنفی،مرحوم کیپٹن عباس علی ،جناب خدادادخاں مونس ،پروفیسر عبدالحق اور مختار الرحمٰن راہی کے علاوہ کئی اہم شخصیات ہیں جن کی یادوں میں چھپی بصیرتوں سے زندگی کا چراغ روشن کرنے کی کوشش کی گئی ہے

 

 

YADON KE  DAREECHE SE

Saturday 20:00 Repeat Sunday 12:30 

تھیم پر مبنی فلمی نغموں کا خوبصورت گلدستہ ،نئے اور پرانے گانوں کا حسین امتزاج ’یادوں کے     دریچے سے‘ڈی ڈی اردو کی ایک اہم پیشکش -​

 

Yaadon Ke Dariche Se.png

  MUBAHISA 

  مباحثہ

Sunday 21:30 Repeat Tuesday13:30

علمی،ادبی وسماجی موضوعات پر ماہرین کے ساتھ گفتگو پر مبنی ڈی ڈی اردو کا ایک اہم سلسلہ‘‘مباحثہ’’ج صرف ڈی ڈی اردوپر​

 

TALEEM  AUR ROZGAR

Thursday 21:30 Repeat Friday 13:30 

 تعلیم اور روزگار ‘ نوجوانوں کی تعلیمی رہنمائی اور اس سے جڑے مواقع پر مبنی ایک اطلاعاتی پروگرام جس میں نوجوانوں کی تعلیمی گائیڈنس اور روزگار کے حصول کے تعلق سے رہنمائی کی جاتی ہے۔

Description: Taleem Aur Rozgar.png 

دنیا مرے​آگے 

    DUNIA  MERE AAGE

Saturday 21:30 Repeat Sunday 13:30

 عالمی موضوعات ومسائل اور دنیا کے بدلتے حالات کاآئینہ ڈی ڈی اردو کا ایک اہم سلسلہ ’’دنیا مرے آگے‘‘ 


YE HAI  INDIA

  یہ ہے انڈیا

Wednesday 21:30 Repeat Thursday 13:30

ہندوستان کی سیاسی ،سماجی و ملی رفتار کا اشاریہ’’یہ ہے انڈیا‘‘ڈی ڈی اردو کا ایک خصوصی سلسلہ

      


AAINA -E -MAAZI

  آئینۂ ماضی

Friday 18:30  Repeat : Saturday 08:05

فلمی اور گائیکی کے میدان کی وہ عظیم شخصیتیں جو اس دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں ان کے کارناموں سےعوام کو متعارف کرانے کا ایک معتبر ذریعہ ہے’’آئینہ ماضی ‘‘اس میں ماضی کی ان سنہری یادوں کو سمیٹنے کی کوشش کی گئی ہے جن کو زمانے کی دھول گرد نے دھندلادیاہے-​ہے

   

                       

 مسائل تصوف    

Masaile-Tasawwuf

Monday to Friday 06:05 Repeat:  03:00Hrs​​

مسائل تصوف‘ میں تصوف کے مسائل اور اس کی حقیقت وماہیت کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بتانے کی  کوشش کی گئی ہے کہ اس انتشار زدہ عہد میں تصوف کس طرح سماج کو امن وآشتی کی ڈور میں پروئے رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

  

Mahfile-Nishat

  محفلِ نشاط 

                                Monday  to Friday 06:30  Repeat 03:30Hrs

محفل نشاط ،موسیقی پر مبنی ڈی ڈی اردو کا ایک خصوصی پروگرام جس میں روح کو فرحت وانبساط عطا کرنے والے نغمے پیش کیے گئے ہیں۔جن کو سن کر تازگی کا احساس ہوتا ہے یہی اس سیریل کی خصوصیت ہے 


SUFIYANA KLAME MAUSIQI​

صوفیانہ کلام وموسیقی 

Monday to Thursday  07:00  Repeat 04:00

صوفیانہ کلام وموسیقی میں قوالی کے علاوہ اس طرح کے کلام پیش کیے جاتے ہیں جنہیں سن کر انسان پر وجد کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے-اس میں تصوف کی خوبیوں کو شعری پیرائے میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے


 MASOOM  ZEHAN

 

 معصوم ذہن

                              Sunday 16:30  Repeat  Monday 09:00

معصوم ذہن میں بچوص کی دلچسپی پر مبنی ایک اہم پروگرام ہے جس میں بچوں کی نفسیات کا خاص خیال رکھاگیا اس میں سائنسی سوالات کے ذریعے بچوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے-

     

ILME SEHAT​

   ​ صحت  ​ علم  

 Thursday 16:00  Repeat 02:30

علم صحت’صحت پر مبنی پروگرام ہے جس میں صحت کی قدروقیمت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اور یہ بتایا گیا ہے کہ دنیا میں سب سے قیمتی دولت صحت ہے۔اس کے بغیر دنیا کے عیش وآرام بیکار ہے اس لیے صحت کی قدر نہایت ضروری ہے۔اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہم کس طرح سے چھوٹی چھوٹی تدبیر کے ذریعے بڑی بیماریوں سے بچ سکتے ہینا 


علم کی بنیاد

     ILM KI BUNIYAD     

Sunday  18:30 Repeat  Monday 08:0

تعلیم ہی انسان کو بڑا بناتی ہے اور زندگی جینے کے آداب سکھاتی ہے ۔تعلیم کے بغیر انسان کوراہے۔جہاں تعلیم کی بات آتی ہے وہاں ان اداروں کی بھی بات آتی ہے جہاں تعلیم دی جاتی ہے۔اس لیے اس سیریل ‘علم کی بنیاد ’میں ہندوستان کی معروف دانشگاہوں کی سیر کرائی گئی ہے تاکہ لوگوں کے دلوں میں علم سیکھنے کی تڑپ پیدا ہو اور وہ ان اداروں کی سیر کریں اور وہاں کی تعلیمی فضاسے فیضیاب ہوں ۔اس میں خاص طورسے جامعہ،علی گڑھ ،بی ایچ یو ،ڈی یو اور جے این یوجیسی دانشگاہوں کی ​     سیر کرائی گئی ہے-

۔



آؤ جھومیں گائیں 

 Aao​ Jhumien Gaien  

                    Monday 08:30 Repeat Sunday​ 05:00

 آؤ جھومیں گائیں بچوں کی گائیکی پر مبنی ایک اہم سیریل ہے جس میں بچوں میں گلوکاری سے متعلق دلچسپی پیداکرنا ہے کرناہے کیونکہ اس میں پورے ملک سے ان ذہانت کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جنہیں اپنی صلاحیت کو اجاگر کرنے کا موقع نہیں ملتا۔



ANDAZE-SHAIRANA 
 

اندازشاعرانہ

Monday  18:30  Tuesday Repeat  08:05 

 ’اندازشاعرانہ‘میں اردو کے عظیم شاعروں کی حیات وخدمات کو دکھانے کے ساتھ ساتھ ان کے کلام کوپیش کیا گیا ہے۔ یہ وہ شعرائے کرام ہیں جنہوں نے اردو شاعری کو بامِ عروج پر پہنچایا ہے اور جو اپنی تخلیقی ہنر مندیوں کی بدولت اردو شاعری کی فہرست میں ٹرینڈ سیٹر کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ان شاعروں کو دکھانے کا مقصد ان کی شعری اور ادبی کمالات سے عوام کو واقف کرانا ہے۔۔ 

  

 




   

        HAMARE DASTKAR

Tuesday 18:30 Repeat Wednesday 08:0

ہندوستان اپنی تہذیب وثقافت کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔یہاں کی لکڑی کی دستکاری،کپڑے ،دھات،مٹی یا کاغذپر کی گئی دستکاری اس کی دستکاری کوپوری دنیا سلام کرتی ہے۔اتر پردیش کی پیتل مصنوعات بھی اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔سیریل ’ہمارے دستکار‘میں ہندوستان کی دستکاری کے مختلف نمونوں کو دکھایا گیا ہے اور یہ باور کرایا گیا ہے کہ ہندوستان میں دستکاری کی قدیم روایت ہے اس وقت جب دنیا تہذیبی طورپر منظم نہیں تھی اس وقت بھی ہندوستان دستکاری کے میدان میں قابل قدرخدماتانجام دے رہا تھا



مجاہدآزادی مولاناحسرت موہانی

MUJAHIDE-AZADI HASRAT MOHANI

Saturday 18:30 Repeat Sunday 08:05 

مجاہد آزادی مولانا حسر ت موہانی کی شخصیت اور کارناموں پر مبنی ڈاکیو ڈرامہ میں ان کی جدوجہد آزادی کی پوری کہانی بیان کی گئی ہے- ۔سیریل سے ان کے اس دکھ درد کا بھی اندازہ ہوتا ہے جس کا انہوں نے قید وبندمیں سامنا کیا۔خاص طورپر علی گڑھ جیل میں اسیری کے دورانان انگریزوں نے انہیں جس اذیت سے دوچارکیا اس کی دردناک رودادکو اس میں دکھایا گیا ہے۔قیدوبند کی لاکھ صعوبتوں کے باجود اس مردِ مجاہد کے عزم وحوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی ۔سیریل سے مولانا کی حب الوطنی اورملک کی آزادی کے لیے ہررنج وغم کو برداشت کرنے کاحوصلہ ملتا ہے۔ مولانا حسرت موہانی ہی تھے جنہوں نے سے پہلے ہندوستان کی مکمل آزادی کا مطالبہ کیاتھا -ان کا اصلی نام سید فضل الحسن تھا جو یوپی کے موہان میں 1981میں پیداہوئے اور12 مئی 1951 کو وفات پائی- ۔                           

 

 

  NANNHA MASIHA

Saturday 16:30 Repeat Sunday 09:00 

بچےہی کسی قوم کے مستقبل ہوتے ہیں ۔کسی بھی ملک کا دارومدارانہی پر منحصر ہوتا ہے۔اس لیے بچوں کی تربیت بہت ضروری ہے۔۔اگر ان کی تربیت اچھی کی جائے تو وہ ملک اور قوم کی نیک نامی کا سبب بنتے ہیں۔۔سیریل ‘ننھا مسیحا’میں یہی دکھایا گیا ہے کہ اچھی تربیت کی بدولت بچےکس طرح سے     سے ملک وملت کی نیک نامی کا سبب بنتے ہیں- 

 




 

 SUKHAN

Thursday  18:30 Repeat: Friday 08:05  

سیریل ’آفتابِ سخن ‘ میں اردوزبان کی ابتداوارتقاکی کہانی بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اردو کے غیر مسلم شعرا کی حیات وخدمات کو دکھایا گیا ہے۔اس کے ذریعے یہ باورکرانے کی بھی کوشش کی گئی ہے کہ اردو ایک سیکولر زبان ہے ۔اس کے فروغ میں سبھی مذہب،مسلک ،فرقہ اور قوم کے لوگوں کا لہوشامل ہے۔اسے مسلمانوں سے منسوب کرنا اس پر ظلم ہے۔یہ گنگاجمنی تہذیب کی علامت ہے۔اردو کی اسی آفاقیت کو اس میں دکھایا گیا ہے

 URDU THEATER EK SAFARNAMA

Sunday 17:30 Repeat  Monday 10:30

سیریل‘اردو تھیئٹرایک سفرنامہ’میں اردو تھیئٹرکی تاریخ بیان کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بتایا گیا ہے کہ اس کی تاریخ بہت قدیم ہے۔اس میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ اردو تھیئٹر کے ابتدائی نقوش واجد علی شاہ کے ذریعے اسٹیج کئے گئے ڈراموں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ اور بات کہ ان کےذریعے پیش کئے گئے ڈراموں کو ہم، اس کی ابتدائی شکل کہہ سکتے ہیں۔اس سے اردو تھیئٹر کی ایک تاریخ اورتصویر بھی سامنے آتیہے


 DASTA​NE-URDU

Sunday 19:00  Repeat Monday 11:30

سیریل ‘داستانِ اردو’میں اردو کی پیدائش، نشوونما اوراس کے عہد بہ عہد ارتقاکو دکھایا گیا ہےاور یہ بتایا گیا ہے کہ اردو نے کس طرح سے ریختہ (گری پڑی)سے عوامی زبان کادرجہ حاصل کیا۔اردوہندوستان کی زبان ہے ،وہ یہیں پیداہوئی اور پلی بڑھی۔ ۔’داستانِ اردو‘میں یہ دکھایا گیا ہے کہ اردو ایک عوامی زبان ہے ،جو اپنے دم پر زندہ ہے۔ اردو پرہندوستانی تہذیب کااتنازیادہ اثر ہے کہ اسے ہندی اورہندوی سے بھی تعبیر کیا گیا۔عربی اور فارسی کے اختلاط کے باوجوداردو کاایک خالص ہندوستانی مزاج ہے، جویہاں کی مٹی موسم اورآب وہواسے پوری طرح سے ہم آہنگ ہے۔اردو کے مختلف رنگ وروپ کو ’داستانِ اردو‘ میں فنی اورتکنیکی ہنرمندی کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔‘داستانِ اردو’ سے اردو کے خوش آئند مستقبل پرمسرت کااحساس ہوتا ہے۔

 

MEIN KHAYAL HUN KISI AUR KA

Sunday  19:35 Repeat Monday 12:00

یہ ایک رئلیٹی شو ہے جو موسیقی کے مقابلے پر مبنی ہے۔نئی نسل میں موسیقی سے دلچسپی  پیداکرنا اس کا ایک اہم مقصد ہے۔اس طرح کے پروگرام کا مقصد نئی نسل میں موسیقی کا ذوق بھی پیداکرنا ہے اور لوگوں میں یہ پیغام بھی دینا ہے کہ موسیقی دلوں کو جوڑنے اور عوامی تفریق کو ختم کرنے کا ایک معتبر ذریعہ ہے

 

 

​MASUM ZEHAN

         Sunday  16:30 Repeat Monday 09:00

 

معصوم ذہن بچوں کی دلچسپی پر مبنی ایک سائنسی پروگرام ہے جس میں بچوں کی دلچسپی اور پسند کے ساتھ ساتھ ان کی دلچسپی کا بھی خیال رکھا گیا ہے ۔سائنسی کے سوالات کے ذریعے ان کے اندر سائنس اور ٹیکنالوجی سے دلچسپی پیداکرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ان میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے دلچسپی پیداہوسکے۔​

 ​

​آخر کب تک  

 

AAKHIR KAB TAK

Sunday 20:30 Repeat Monday 13:05

 

ڈسکشن اور انٹر ویوپر مبنی یہ پروگرام خواتین کی بیداری سے متعلق ہے اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ خواتین سماجی ظلم جبرکو کب تک برداشت کرتی رہیں گی ۔انہیں چاہیے کہ وہ سماجی ناانصافیوں کے خلاف آوازبلند کریں تبھی انہیں ان کے جائزحقوق ملیں گے۔آْ ج خواتین کے سماج کا ایک اہم حصہ ہیں انہیں نظراندازکرکے سماجی ترقی کا خواب کبھی پورانہیں ہوسکتا۔

 اپنیبات​ ​​

APNI BAAT

Sunday 21:30 Repeat Monday 01:30 

 ’تعلیم‘ ۔تعلیم ہی انسان کو  بڑا بناتی ہے اورزندگی جینے کے آداب سکھاتی ہے۔دنیا میں ترقی اورعروج حاصل کرنے کا معتبرذریعہ تعلیم ہی ہے۔وہ قومیں دنیا میں زیادہ سرخرو ہوتی ہیں جن کے افراد زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوتے ہیں۔سیریل ’اپنی بات ‘ کے مختلف ایپی سوڈمیں یہی دکھایا گیا ہے کہ ایک مہذب زندگی جینے کے لیے تعلیم کی کیا اہمیت ہے اور اس سے محروم ہونے کے کیا نقصانات ہیں۔اس سے تعلیم کی اہمیت ،افادیت اور ضرورت کا اندازہ ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے ہندوستان بالخصوص مسلمانو ں کی تعلیمی پستی اور شرحِ خواندگی کی تصویر بھی سامنے آتی ہے۔                                    

  

توبتہ النصوح 

TAUBA-TUN NUSUH)

Monday 14:00  ​ Repeat 00:3Hrs.

توبتہ  النصوح ڈپٹی نذیر احمد کے ناول پر مبنی سیریل ہے جس میں اولاد کی تربیت پر زوردیا گیا ہے ۔نصوح اور ظاہر دار بیگ اس کے مرکزی کردار ہیں۔اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ بچوں کی نگہداشت پر بچپن سے ہی توجہ دینی چاہیے ،ورنہ وہ بگڑ سکتے ہیں ۔وہ بچے جن کی بچپن سے دیکھ ریکھ نہیں کی جاتی وہ عموماً نافرمان ہوتے ہیں ۔طنزومزاح کے رنگ میں دراصل بچوں کی تربیت فوکس کرنے کے ساتھ ساتھ سماج کی کجی کو بھی اس میں آئینہ دکھایا گیا ہے۔​                                        


YEH ZINDAGI HIE GULSHAN

Monday 15:05   Repeat 01:30Hrs.

بظاہر یہ زند گی بڑی تلخ معلوم ہوتی ہے ،ہر جگہ دشواریاں ہی نظر آتی ہیں،لیکن اگراسے سلیقے سے گزاری سے جائے تو یہ بڑی حسین ہے،صرف دیکھنے اور برتنے کا فرق ہے۔جیساکہ سیریل کی چاروں لڑکیوں نے معاملہ فہمی اور دوراندیشی کی وجہ زندگی کو آسان بنالیا۔زندگی کو سلیقے سے گزاری جائے تو وہ گلزارمعلوم ہوتی ہے لیکن اسے وبال جان سمجھی جائے تو عذاب جان بن جاتی ہے ۔سیریل یہ زندگی ہے گلشن میں زندگی کی اسی گتھی کو سلجھانے کی کوشش کی گئی ہے​


HIN​DOSTAN KI TALASH

ہندوستان کی تلاش

Sunday 21:30 Repeat Monday 13:30

 

26ایپی سوڈپر مبنی سیریل ’ہندوستان کی تلاش‘کے رائٹر سلمان خورشید ہیں۔ اس میں ان کے تاریخی شعور اورفکری بصیرت کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔بنیادی طور پر انہوں نے ’بابر کی اولاد ‘کے نام سے ایک ڈرامہ تحریر کیا تھاجسے بعدمیں ’ہندوستان کی تلاش ‘کے نام سیریل بنایا گیا۔اس میںمختلف تہذیبی تاریخی اور سیاسی مباحث کے ذریعے بہادرشاہ ظفر کے کردارکو مرکز میں رکھ کر مغلیہ سلطنت  کے اس عہد کی عکاسی کی گئی ہے جب ہندوستا ن تبدیلی کے عمل سے گزررہاتھا۔اس سیریل کے ذریعے تاریخ کے اس باب کی بھی تصحیح ہوتی ہے جو انگریزوں کے ذریعے لکھی گئی ہے۔انگریزوں کی تحریر کردہ کتابوں کو ہندوستان کی تاریخ کی تفہیم کے ضمن میں ماخذکادرجہ حاصل ہے،لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ انگریزوں نے اس میں تعصبات سے کام لیا ہے ،اورحقائق کو توڑمروڑکر پیش کیاہے۔مغلیہ سلطنت کے آخری تاجدار بہادرشاہ ظفر کے تعلق سے بعض غلط فہمیاں بھی انگریزوں نے پھیلائی ہیں۔سیریل ’ہندوستان کی تلاش ‘میں ان غلط فہمیوں کے ازالے کی کوشش کی گئی ہے۔غرض سیریل ’ہندوستان ‘ کی تلاش تاریخ اور تہذیب کی ایسی داستان ہے جس میں بدلتے ہوئے ہندوستان کو دیکھا 

جاسکت ہے​


DOCTOR KI AMAD SE PAHLE

 ڈکٹرکی آمد سے پہلے

Monday 17:30 Repeat Tuesday 10:30

‘ڈاکٹرکی آمد سے پہلے’ صحت پر مبنی پروگرام ہے جس میں یہ دکھایاگیا ہے کہ اگرکوئی انسان بیمار ہوجائے، یا کسی ناگہانی آفت کا شکار ہوجائے،درخت سے گر جائے ،بے ہوش ہوجائے تو ایسی حالت میں انسان کو کیا کرنا چاہیے ۔ ڈاکٹر کے آنے سے پہلے تک کچھ ایسیا ضرورکرنا چاہیے جس ںے مریض کی جان بچ جائے





 

ایک مشکل آسان سی    

                       EK MUSHKIL AASAN SI

Monday  to Friday 19:00 Repeat Tuesday  to Saturday 11:30


فکشن پر مبنی یہ سیریل ایک مشکل آسان سی میں یہ دکھایاگیا ہے کہ زندگی میں بے پناہ مشکلات ہیں جن کا ہمیں سامنا کرناپڑتا ہے۔صبر اور ضبط نہ ہوتو زندگی اجیرن ہوجاتی ہے لیکن اگر تھوڑی سی حکمت کا مظاہرہ کریں یہی زندگی بہت آسان اور خوشگوار ہوجاتی ہےجیساکہ اس سیریل میں دکھایاگیا ہے ۔دومطلقہ جوڑے آپس میں کس طرح مل کر رشتہ ازدواج میں بندھتے  ہیں اور دانشمندی کی وجہ سے ان کی زندگی کیسے قابلِ رشک بن جاتی ہے​


 


خط                                                            

                               KHAT   

   Monday to Friday 19:35 Repeat Tuesday to Saturday 12:00

برقی آلات اورسائنسی ایجادات سے قبل لوگوں کے لیے اپنے احباب اوررشتے داروں کی خیر یت معلوم کرنے کامعتبر وسیلہ ’خط ‘ہی ہواکرتا تھا۔سماجی ارتقا کے ابتدائی مرحلوں میں یہ کام پرندوں سے بھی لیا جاتاتھا۔لیکن جب تہذیب وتمدن نے ترقی کی ،تو اس کی جگہ ’خطوط‘ نے لے لیے۔سیریل ’خط‘ میں دراصل خطوط کی اہمیت وافادیت،اس کی تہذیبی اہمیت اوراس کےسماجی سروکاراوراس دائرۂ کار کو دکھایا گیا ہے۔حقیقت میں ’خط‘ کاغذکا ایک ٹکڑاہی ہوتا ہے ،لیکن اس کے اندر جذبات واحساسات کے مختلف رنگ چھپے ہوتے ہیں۔خط ‘ کی کہانی کی ڈوراس باکس سے جڑی ہوئی ہے جو ایک پل کی تعمیرکے وقت ملتا ہے جس میں 30خطوط ہیں اور یہ سبھی خطوط تقریباً25،30 سال پرانے ہیں اورجب یہ خطوط پون صدی گزرجانے کے بعد مکتوب الیہ تک پہنچتے ہیں، تو وہ کیا محسوس کرتے ہیں۔سیریل ’خط‘ میں انہی جذبات و احساسات کی ترجمانی کی کوشش کی گئی ہے​



 

فض                                                            

                            Fiza

   Monday to Friday 20:00 Repeat Tuesday to Saturday 12:30

 ’فضاایک مسلم جدت پسند(ماڈرن خیال)لڑکی شارمن  کی کہانی ہے،جودقیانوسی باتوں اورفرسودہ رسم ورواج کے خلاف بغاوت پرآمادہ ہے۔گھرکے لوگ بھی اس کی جدت پسندی کے خلاف ہیں ۔شارمن ایک ماہررقاصہ (ڈانسر ) بننا چاہتی ہے۔ماحول ،حالات اورسماج اس کی اجازت نہیں دیتے،اسے قدم قدم پر روکاوٹیں آتی ہیں جن کا شارمن حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرتی ہے،آخر کارشارمن اپنے مشن میں کامیاب ہوجاتی ہے۔سیریل ’فضامیں یہ دکھایا گیا ہے کہ انسان عزم وحوصلے کے ساتھ کسی کام کاارادہ کرتا ہے تو اسے ضرورکامیابی ملتی ہے۔دقیانوسی خیالات کے حامل سماج اورافراد کے لیےسیریل’ فضاایک سبق ہے ۔ ’فضا‘ کے ذریعے یہ پیغام بھی دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ انسان کو برے حالات کا پامردی سے مقابلہ کرنا چاہیے،وقتی دشواریوں سے گھبرانانہیں چاہیے۔​ 



سفرنامہ                                                              

                          SAFARNAMA

             Tuesday 16:00 Repeat  02:30 Hrs.

 

سیریلسفرنامہمیں ہندوستان کے تاریخی شہروں کی سیاحت کرائی گئی ہے۔ہر ایپی سوڈمیں کسی بڑےشہر کی تاریخی عظمت کی سیرکرائی گئی ہےاوراس کے تاریخی تسلسل کو پردۂ سیمیں پر دکھایا گیا ہے تاکہ اس شہر کی عظمت وانفرادیت سے ہم واقف ہوسکیں۔اس کی شروعات